بھارت میں سدھو کے سر کی قیمت کروڑ مقرر

0

آگرہ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں انتہا پسندہندو جماعت نےنوجوت سنگھ سدھو کے سر کی قیمت1 کروڑ روپے مقرر کردی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت ہندو یووا واہینی نےاترپردیش کےوزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کی بےعزتی کرنےپرسابق کرکٹر اورریاست کےوزیر ثقافت وسیاحت نوجوت سنگھ سدھو کا سر قلم کرنے والے کو 10 ملین روپے انعام دینے کا اعلان کیاہے۔انتہا پسندجماعت کےآگرہ کےصدرترون سنگھ نےاپنے ایک بیان میں نوجوت سنگھ سدھو کوپاکستان کا دورہ کرنےپرغدارقرار دیتے ہوئےکہا کہ سدھو پاکستان واپس چلے جائیں ورنہ ہم انہیں بھارت دھرتی پر رہنے نہیں دیں گے۔ مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سدھو کا پاکستان کی تعریف کرنا اور اپنے ہی ملک کی برائیاں کرنا ناقابل معافی گناہ ہے، اگر سدھو جی میرے شہر آگرہ آئے تو میں اُن کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے راجستھان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’چور‘ کہا تھا۔اسی جلسے میں پاکستان زندہ بادکے نعرے بھی لگائے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More