فیصل آباد میںتیسری جماعت کاطالبعلم لاک اپ کرنے پر تھانیدار معطل

0

فیصل آباد(امت نیوز)فیصل آبادمیں تیسری جماعت کے طالبعلم کو چوری کے الزام پر 3دن تک حوالات میں بند کرنے پر ایس ایچ او کومعطل کردیا گیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے گیارہ سالہ بچے کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی، بچے کو رہا کردیا گیا۔بچے کی والدہ نے بتایاکہ بچہ3 دن سے حوالات میں بندہے، وہ بارات میں پیسے لوٹنے گیا تھا،ان کا کہناتھا کہ میرا بچہ بے قصور ہے اس نے کوئی گناہ نہیں کیا ،ایس ایچ او تھانہ غلام محمد کا کہناتھا کہ بچے نے موبائل فون اور رقم چوری کی ،شادیوں میں چوری کیلئے بچوں کا پورا گینگ سرگرم ہے ۔دریں اثناء کمسن بچے کی گرفتاری کی خبرپروزیراعلیٰ نے نوٹس لیا اور علاقے کے ایس ایچ او کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آر پی او سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ دوسری جانب ایس پی لائل پور کے مطابق بچے سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More