گیسٹ ہائوسز-ہوٹلوں کی بندش کیخلاف مالکان-ملازمین بھی سراپا احتجاج

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معاشتی قتل عام ، بے روزگاری اور دہشت گردی میں ہوشربا اضافے کا باعث بنے گا۔گیسٹ ہاؤس اور ہوٹلوں کی بندش سے سیاحت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ان خیالات کا اظہار گیسٹ ہائوسز اور ہوٹلوں کی بندش پر سراپا مالکان اور ملازمین نے پریس کلب پر جماعت اسلامی کے دھرنے میں کیا۔مظاہرے میں ایم پی اے سید عبدالرشید بھی گیسٹ ہاؤس اینڈ ہوٹلز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کے ہمراہ موجود تھے۔گیسٹ ہاؤس کے مالکان اور ملازمین نے پلے کارڈ اور بینزر اٹھائے تھے، جن پر ‘‘دہشت گردی پر قابوروزگار کی فراہمی سے ہی ممکن ہے‘‘ ،’’معاشی قتل عام بند کرو‘‘،’’گیسٹ ہاؤس اور ہوٹلز کی بندش سے سیاحت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا‘‘ و دیگر نعرے درج تھے۔سید عبدالرشید نے ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت کراچی میں امن کی بحالی اور روزگارکی فراہمی کرنے والوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔ایسویسی ایشن کے صدر طاہر خان اوریازئی ،جنرل سیکرٹری عرفان بشیر ،فنانس سیکرٹری یوسف لاکھانی اور میڈیاایڈوائزر ملک صفدر نے کہا کہ شہر میں ایک ہزار سے زائد گیسٹ ہاؤس اور ایک ہزار سے زائد کمرے ہیں، جہاں بیرون ممالک سے آنے والے سیاحوں، صنعتکاروں ، تاجروں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو سستے داموں رہائش فراہم کرتے ہیں۔اس لئے ہمارے خلاف جاری پروپیگنڈا بند کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More