حج کوٹے میں اضافے پر پاک سعودیہ مذاکرات آج ہوں گے
اسلام آباد ( نمائندہ امت) وزارت مذہبی امور نے حج 21019 کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ رواں سال 20 ہزار عازمین حج کا اضافی کوٹہ کا مطالبہ کیا جائے گا۔ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق اور سعودی ڈپٹی وزیر حج و عمرہ کے درمیان مذاکرات آج اتوار کو مکہ میں ہونگے۔مذاکرات میں پاکستانی عازمین حج سے متعلق امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔پاکستان سعودی عرب سے حج کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کریگا،20 ہزار سے زائد عازمین حج کا اضافی کوٹہ مانگا جائیگا،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں پر دستخط 12 دسمبر کو ہونگے۔ہفتہ کو ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی کی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری،سیکرٹری مذہبی امور میا ں مشتا ق احمد کو بریفنگ دی جس میں ڈی جی حج کا کہنا تھا کہ پاکستانی حاجیوں کیلئے سعودی کمپنیوں سے کیٹرنگ،ٹرانسپورٹ اور رہائشوں کیلئے ٹینڈرز مانگے ہیں پہلی بار مڈل مین کے بغیر براہ راست سعودی کمپنیوں سے ٹینڈر مانگے ہیں۔ وزیر مذہبی امور اور سعودی ڈپٹی وزیر برائے حج کے درمیان مثبت بات چیت کا امکان ہے ۔