وزارت اطلاعات نے اے پی این ایس اور پی بی اے واجبات متضاد قرار دیدیئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکریٹری اطلاعات ونشریات شفقت جلیل نے گزشتہ روز اے پی این ایس کے جنرل سیکریٹری سرمد علی سے ملاقات کی جس کے دوران شفقت جلیل نے اے پی این ایس اور پی بی اے کی جانب سے واجبات کے اعداد وشمار متضاد قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے اشتہارات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔تاہم موجودہ حکومت اشتہارات کی مساوی تقسیم کیلئے کوشاں ہے ۔جب کہ اس حوالے سے جاری پالیسی کا مسودہ اے پی این ایس ،پی بی اے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو جاری کردیا گیا ہے۔