ججز اغوا کیس میں 6 ڈاکوؤں کو عمر قید
سکھر (نمائندہ امت) انسداد دہشت گردی کورٹ نمبر ون کے جج شکیل حیدر شاہ نے 3 ججوں کو اغوا کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔ ججزز اغوا کیس میں 6 ڈاکوؤں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ 2004 میں شکار پور کے علاقے سے گزرتے ہوئے 3 ججوں کو اغوا کیا گیا تھا۔ سزا پانے والے بدنام ڈاکوؤں میں غلام حیدر شر، حیدر بخش شر اور عبدالحمید قریشی شامل ہیں۔ مرزا جتوئی، گل شیر جتوئی اور میرو جتوئی شامل ہیں۔ جنہیں جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 7 سال سزا کاٹنی ہوگی۔ دوسری جانب اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل سندھ منور علی میتلو نے کہا ہے کہ 6 ڈاکوؤں کو ججوں کے اغوا کیس میں عبرتناک سزا ہوئی ہے۔