امپائر کے فیصلے پر مصباح الحق غصے میں آگئے
کراچی(امت نیوز)امپائر کے فیصلے پر مصباح الحق غصے میں آگئے اوراحتجاج کے انداز میں وکٹوں پر ہاتھ مار دیا۔قائد اعظم ٹرافی فائنل کے چوتھے دن سوئی ناردرن گیس کی قیادت کرنے والے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن اور سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے فیلڈ میں حیران کن رویہ اپنایا۔گزشتہ روز 69.5 اوورز میں جب ایس این جی پی ایل کااسکور دوسری اننگز میں5 وکٹ پر 336رنز ہوا تو امپائرزفیصل آفریدی اور محمد آصف نے باہمی مشاورت کے بعد کم روشنی کی بنیاد پر کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس وقت 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود مصباح غصے میں آگئے اوراحتجاج کے انداز میں وکٹوں پر ہاتھ مارا۔