صحافی نصرت جاوید کا خود پر قاتلانہ حملے کا دعویٰ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی و تجزیہ کارنصرت جاویدنےدعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے جی ایٹ میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔نصرت جاوید نے ٹوئٹر پیغام میں الزام لگایا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی لیکن میں زندہ ہوں۔طلعت حسین سمیت متعدد صحافیوں نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ن لیگ کے رہنمائوں مریم اونگزیب اوراحسن اقبال نے نصرت جاوید پر مبینہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ اس طرح کا عمل سچ کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔