فوادچوہدری کےبھائی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر-60 لاافسران فارغ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل حسین فرید کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کردیا گیا۔اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 18 افراد کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور کے 18 لاء افسران کو فارغ کرکے 16 نئے لاء افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چوہدری فیصل حسین فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل رہ چکے ہیں۔پنجاب حکومت نے 60 نئے لاء افسران کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل فریدبھی نئے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرلز میں شامل ہیں۔حکومت پنجاب نے شہباز شریف دورکے 59 لاافسران کو فارغ کرتے ہوئے 60 نئے افسران کی تقرری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔شہباز شریف دور کے 18 ایڈیشنل جبکہ 41 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز فارغ کیا گیا ہے ، نئے 16 ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرلز میں وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کے بھائی چوہدری فیصل فرید بھی شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق دیگر لاء افسران میں آصف چیمہ، واجد گیلانی، زمان خان ، سلیم مرتضی، مشتاق احمد، بشیر چیمہ ، ظفر حسین، شاداب جعفری ، اختر جاوید،شعیب ظفر، صبغت اللہ، عدیل عقیل، شوکت روف، رمضان خالد اور ملک عزیز شامل ہیں۔