مظاہرین کو منتشر نہ کرنے پر 2پولیس افسران معطل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے پردھرنا دینے والے بحریہ ٹاؤن کے الاٹیز، ملازمین و ٹھیکیداروں کو منتشر نہ کرنے پر2 پولیس افسران کو معطل کردیا گیا گیا ہے ۔ان میں ڈی ایس پی آغا مظفر عباسی اور انچارج تھانہ گڈاپ ٹاؤن انسپکٹر مظہر اقبال شامل ہیں ۔ سپرہائی وے پر خواتین سمیت تقریباً5ہزار افرادکے صبح 10 تاسہ پہر4بجے تک دیے گئے دھرنے سےسپرہائی وے کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مظاہرین سےدونوں پولیس افسران نےسہ پہر3بجے پہنچ کر مذاکرات کئےتھے اور انہیں تسلی دی تھی کہ وفاقی حکومت کے ذمہ داروں نے معاملہ دیکھنے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ڈی ایس پی آغا مظفر عباسی نے امت کو بتایا کہ اعلیٰ سطح پر رابطے جاری رہے اور کوشش کی گئی کہ پرامن احتجاج ختم ہو ۔ہم بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ سے بھی رابطے میں ہیں ۔