وزارت خارجہ کی افسر شوہر سمیت گیس لیکج سے جاں بحق

0

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت خارجہ کی خاتون افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر ہنزہ میں گیس لیکیج کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ علی اصغر نے سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق دونوں کی موت ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث ہوئی اور یہ واقعہ گزشتہ رات کا ہے۔دونوں میاں بیوی ایک روز قبل ہنزہ آئے ہوئے تھے اور ایک ہوٹل میں رہائش اختیار کی تھا تاہم آج دیر تک کمرے سے باہر نہ نکلنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نوبیاہتا جوڑے کے کمرے میں داخل ہوئی تو وہ مردہ حالت میں پڑے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر کی موت گیس لیکج کی وجہ سے واقع ہوئی۔سیدہ فاطمی دفتر خارجہ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔ انہوں نے2014میں سول سروس جوائن کی ان کا تعلق42ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تھا جب کہ وہ دفترخارجہ میں کامن ڈپلومیسی سکیشن میں تعینات تھیں۔ ان کا تعلق پنجاب کے شہر اٹک سے تھا۔سیدہ فاطمی فارن سروس اکیڈمی کے35ویں اسپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس میں پوزیشن ہولڈر بھی تھیں۔ان کے شوہر پیشے کے اعتبار سے انجینئر اور ایک کمپنی میں اسسٹنٹ منیجر تھے۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے نوبیاہتا جوڑے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیدہ فاطمی دفتر خارجہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات تھیں اور 10 دن قبل ہی فرانس سے تربیت مکمل کرکے پاکستان پہنچی تھیں جب کہ ان کی شادی 29 نومبر کو ہوئی، سیدہ فاطمی اپنے شوہر کے ہمراہ ہنی مون کے لئے ہنزہ گئی تھیں جہاں ہوٹل کے کمرے میں گیس اخراج کے باعث دونوں کی موت واقع ہوگئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے سیدہ فاطمی اور اy کے شوہر کی ناگہانی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ سیکرٹری خارجہ نے فاطمی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت دفترخارجہ فیملی کے لئے بڑا دکھ ہے، اللہ تعالی نئے شادی شدہ جوڑے کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More