امریکی بمباری-چھاپوں میں بچے سمیت 4 افغان شہری شہید

0

پشاور(نمائندہ خصوصی)افغانستان کے صوبے جوزجان میں امریکی فوج کی ایک مکان پر بمباری سےایک بچہ، ایک خاتون اور ایک مرد شہید ہوگیا جبکہ پکتیکا کے گاوٴں پر امریکی و افغان فوجوں نے چھاپے کے دوران ایک مکان، موٹرسائیکل اور ٹریکٹرکو نذرآتش کرنے کے علاوہ ایک شخص کو بھی شہید کردیا،صوبہ میدان میں گولہ پھٹنے سے 9 بچے زخمی ہو گئے دوسری طرف طالبان کے حملوں میں 21 فوجی ہلاک ہو گئے، 3آئل ٹینکر وگاڑی تباہ جبکہ ایک طالبان نے چوکی پر قبضہ کرلیا، صوبہ ننگرہار میں فوجیوں اور جنگجوؤں پر حملے میں 4اہلکار ہلاک دوسری طرف لوگر میں کانوائے پر حملے میں 3آئل ٹینکر وگاڑی تباہ جبکہ 5اہلکار مارے گئے ،جوزجان ،بلخ وکنڑ میں بھی 9اہلکار ہلاک ہوئے ۔ جبکہ کابل وغزنی میں افغان فوجوں کے مراکز پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ جوزجان ضلع قوش تپہ کے شیربیگ کے علاقے میں امریکی فوج نے ایک مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک بچہ، ایک خاتون اور ایک مرد شہید ہوگیا۔ صوبہ پکتیکا ضلع گومل کے خلیفہ سرواندہ کے علاقے شہیدان گاوٴں پر امریکی و افغان فوجوں نے چھاپہ مارا اورایک مکان، ایک موٹرسائیکل اور ایک ٹریکٹر کو نذرآتش کرنے کے علاوہ ایک شخص کو بھی شہید کردیا۔ دریں اثناء ضلع خوگیانی کے کمبولنڈی کے علاقے پر امریکی و افغان فوجوں نے چھاپہ مار کر عوام کے گھروں کو بموں سے تباہ کرنے کے علاوہ خواتین کے زیورات ، نقدی و غیرہ بھی لوٹ لی۔دریں اثنا افغان طالبان نے صوبہ ننگرہار کے سرخ رود اور خوگیانی اضلاع میںمقامی جنگجووٴں اور افغان فوجوں پر حملہ کیا۔ضلع سرخ رود کے چم تلی کے علاقے میں طالبان کے حملے میں چار فوجی ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے اور ایک رینجر گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔ضلع خوگیانی کے زاڑہ بازار کے علاقے میں جنگجووٴں پر ہونے والے حملے میں ایک شرپسند زخمی ہوگیا۔اسی طرح طالبان نے صوبہ لوگر کے صدرمقام پل عالم شہر اور ضلع محمدآغہ میں حملہ کیا۔ صدرمقام پل عالم شہر کے خدر کے علاقے میں فوجی مرکز کے قریب طالبان نے سپلائی کانوائے پر حملہ کیا جس میں دو آئل ٹینکر اور ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ ایک فوجی اور دو ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔ضلع محمدآغہ کے وغجان بازار کے علاقے میں گشتی پارٹی پر ہونے والے حملے میں دو فوجی مارے گئے۔پولیس اہلکاروں اور افغان فوجوں کی چوکیوں اور پر طالبان نے بلخ، جوزجان اور کنڑ صوبوں میں حملہ کیا۔صوبہ بلخ ضلع چاربولک کے گورتپہ کے علاقے مزار، شبرغان شاہراہ پر واقع پولیس چوکی پر ہلکے وبھاری ہتھیاروں سے لیس طالبان حملے میں 4اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ طالبان نے چوکی پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ہیوی مشین گن، ایک راکٹ لانچر، دو کلاشنکوف، دو رائفل اور دیگر فوجی سازو سامان قبضے میں لے لیا۔دریں اثناء ثوریان کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملے کے دوران ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک ا زخمی ہوگیا۔ صوبہ کنڑ ضلع وٹہ پور کے مناگی کے علاقے میں واقع فوجی بیس پر ہونے والے حملے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ صوبہ جوزجان ضلع فیض آباد کے قریہ بیزگک کے علاقے میں واقع جنگجووٴں کی چوکی پر طالبان نے حملہ کیا جس میں تین جنگجو افضل، صدرالدین اوراس کا بیٹا مارا گیا۔اسی طرح افغان فوجوں کے مراکز پر طالبان نے کابل شہر اور صوبہ غزنی میں میزائل داغے۔کابل شہر کے دارالامان کے علاقے مین واقع بیس پرطالبان نے میزائل داغے جو اہداف پر گرے۔ صوبہ غزنی سے اطلاع ملی ہے کہ ضلع آب بند کے ملاخیل کے علاقے میں بم دھماکے سے تین فوجی ہلاک ہو گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More