بھارتی بحری جہاز تباہ کرنیوالی پاکستانی آبدوز’’ہنگور‘‘ کا پرومو جاری

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ نے1971 میں بھارتی نیوی کو ناکوں چنے چبوانے والی آب دوز ’ہنگور‘ کی لازوال کامیابی کی یاد میں پرومو جاری کیا ہے۔ 9 دسمبر 1971 میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانیوالی آبدوز کی یاد میں آج ’’ہنگور ڈے‘‘ منایا جارہا ہے، اس حوالے سے پاک بحریہ نے ایک پرومو بھی جاری کیا، جس میں جوانوں کی مہارت اور عزم و حوصلے کی لازوال داستان بیان کی گئی ہے۔ پرومو میں جرات و بہادری کے تاریخی واقعے کی عکس بندی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی آبدوز ہنگور نے بھارت کے بحری جہاز ککری کو سمندر برد اور کرپان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھا۔ یہ کارنامہ جنگِ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار سر انجام دیا گیا تھا۔ آبدوز ہنگور1971میں ملکی ساحلی سرحدوں کی نگرانی کر رہی تھی،9 دسمبر1971 کو تار پیڈو سے لیس ہنگور نے 2 بھارتی بحری جہازوں کو سرحد عبور کرتے دیکھا تو دشمن کو نشان عبرت بنا ڈالا اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔ ہنگور ڈے کی مناسبت سے میری ٹائم میوزیم کراچی میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی وائس ایڈمرل عبید اللہ خان تھے۔ تقریب میں ہنگور اور اس کے شیر دل عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More