آسٹریلوی کرکٹرمیتھیوہیڈن معذوری کی زندگی گزارنےلگے
کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کی دنیامیں آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن کاایک وقت میں ڈنکا بجتا تھا لیکن اب وہ صحت کے اعتبارسےمعذوری کی زندگی گزاررہے ہیں۔ غیر ملکی ویب سائٹ کےمطابق 47سالہ میتھیو ہیڈن ایک حادثے کا شکار ہو کر لگ بھگ مفلوج ہو چکے ہیں اور ناگفتہ بہ حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کو یہ حادثہ رواں سال اکتوبر میں پیش آیا جب وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ برسبن کے ساحل پر سرفنگ کر رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق سرفنگ کرتے ہوئے ایک تیز لہر نے میتھیو کو اٹھا کر ریت پر پھینک دیا جس سے ان کی گردن کے مہرے ہل گئے اور اب ان کو مختلف افعال سرانجام دینے میں شدیدمشکل درپیش آتی ہے۔