پیپلز پارٹی نے بھی قبل ازوقت انتخابات کی حمایت کردی

0

لاڑکانہ(نمائندہا مت) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قبل از وقت انتخابات کی حمایت کرے گی جو کہ ہونے چاہیئے لیکن انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن اپنی ناقص کارکردگی پر قوم سے معافی مانگے۔ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ جو پی ٹی آئی کو لے کر آئے ہیں وہ گارنٹی دیں کہ اب انتخابات سے کھلواڑ نہیں کیا جائے گا، لوگوں نے تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں پر امیدیں لگائی تھی لیکن 4ماہ میں وفاقی حکومت اپنی ناکامی اور نااہلی چھپانے کے لیے قبل از وقت انتخابات کی باتیں کر رہی ہے جب مہنگائی سر چڑھ کر بول رہی ہو تو اس حکومت سے چھٹکارہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عام انتخابات میں نتائج کے لئے 3دن قوم کو انتظار کرنا پڑا، پاکستان میں الیکشن کمیشن پر ہر انتخابات میں شکوک شبہات ہیں عوام کو اس عوام دشمن وفاقی حکومت سے چھٹکارا ملنا چاہیے لیکن انتخابات شفاف ہونے چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی خاموشی معنی خیز ہے، پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی اور پیپلزپارٹی یوٹرن کو دھوکا سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید عمران خان کا لاڈلا ہے ایک لاڈلے نے چاند مانگا تو اسے ملک دے دیا گیا دوسرے شیخ رشید لاڈلے نے وزارت اطلاعات مانگی ہوگی تو اسے مل جائے گی لیکن شور ہونے پر شیخ رشید نے عمران خان کی طرح یوٹرن لے لیا ۔ شیخ رشید اپنی پگڑی سنبھالے دوسروں کی پگڑی پر تنقید نہیں کریں، پیپلز پارٹی قیادت نے جیلیں بھی دیکھی ہیں اور سختیاں بھی برداشت کی ہیں شیخ رشید اپنی فکر کریں دوسروں کی فکر کرنا چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے مزدور کی بنیادی تنخواہ 16ہزار کردی ہے لیکن وفاقی حکومت نے مزدوروں اور غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ وفاق نے5سو ارب کی ترقیاتی فنڈ میں کٹوتی کردی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More