جامعہ اردو کی انتظامیہ چوری وارداتوں پرطلبا کو ہی پریشان کرنے لگے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں چوری کی وارداتوں کے بعد انتظامیہ طلبا کو ہی پریشان کرنے لگی۔ پارکنگ سے موٹر سائیکلیں غائب کرنے کے بعد طلبا کو خود حفاظت کرنے کی ہدایت اورپولیس سے رجوع کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں جامعہ اردو عبدالحق کیمپس کی پارکنگ سے امتحانات کے دوران ایک طالب علم کی بائیک چوری ہوگئی، جس کے بعد خبر کی اشاعت نے یونیورسٹی انتظامیہ کو نوٹس لینے پر مجبور کیا، تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے مین گیٹ پر تعینات آدھے درجن سیکورٹی گارڈ کو 2طلبا کو پریشان کرنے پر مامور کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ امتحانات کے دوران گارڈز ان لاک موٹر سائیکلیں کہیں چھپا دیتے ہیں اور طلبا کو گھنٹوں پریشان کرنے کے بعد کیمپس انچارج جاوید ناز کو درخواست دینے کا کہا جاتا ہے، جس میں یہ لکھوایا جاتا ہے کہ اب سے طلبا یعنی درخواست گزار اپنی ذمہ داری پر بائیک کھڑی کرے گا، جبکہ بعض طلبا کو پولیس چوکی جانے کا بھی کہا جاتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بعض موٹر سائیکلوں سے سامان بھی چوری کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More