ہیلی کاپٹر حادثے میں سوڈانی گورنر 6 حکام سمیت جاں بحق
القادریف (امت نیوز)مشرقی سوڈان میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ریاست القادریف کے گورنر میرغنی صالح، کابینہ کے چیف، مقامی وزرا اور پولیس چیف سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا ہیلی کاپٹر ریاست القادریف میں لینڈنگ کے دوران کمیونیکیشنز کے ایک ٹاور سے ٹکرا گیا، جس کے بعداس میں آگ بھڑک اٹھی۔سوڈان کی سرکاری ٹی وی کا کہنا تھا کہ حادثے میں القادریف کے گورنر میرغنی صالح، ان کی کابینہ کے چیف، مقامی وزیرجنگلات اور مقامی پولیس چیف اور بارڈر گارڈ کے سربراہ بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔