چا بہار خود کش حملے کے مزید10 مشتبہ ملزمان پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
تہران(امت نیوز) ایرانی سیکورٹی فورسز نے چا بہار پولیس ہیڈ کوارٹرز پر خود کش حملے کے الزام میں10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے مقامی پولیس چیف حسین اشتری کے حوالے سے بتایا کہ ایسے شواہد ملے ہیں، جن کی مدد سے جلد ماسٹر مائنڈ تک پہنچ جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث مزید مشتبہ افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن کی خفیہ نگرانی کی جا رہی ہے۔ ساحلی شہر چا بہار ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں واقع ہے، جہاں سنی بلوچ اقلیت بھی آباد ہے، شہر میں حال ہی بھارت نے ایک بندر گاہ بھی تعمیر کی ہے۔