شہبازکی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کی سفارش

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کے لیے خط لکھ دیا۔پنجاب حکومت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کیلئے وفاق سے رابطہ کرلیا ہے۔ پنجاب حکومت نے سیکرٹری داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جائے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے انہیں دس دسمبر کو اسلام آباد لایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More