چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل

0

اسلام آباد ( سٹی رپورٹر) متاثرین بحریہ انکلیو و بحریہ ٹائون نے اپیل کہ چیف جسٹس واقعہ کی انکوائری کرائیں اور اس مسئلے کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔اتوار کو نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرے میں راولپنڈی ، اسلام آبادبحریہ ٹاون ڈیلرز ، سرمایہ کاروں اور رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں انہوں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ متاثرین کا کہنا تھاکہ مکانات بن گئے ہیں اور ہم ان گھروں میں رہ رہے ہیں اگر بحریہ انکلیو تجاوزات کی جگہ تھی تو اس وقت سی ڈی اے نے اجازت کیوں دی ہم نے اپنی زندگی کی ساری جمع پونجی یہاں لگا دی ، ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی اور جگہ نہیں، ہمارا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ۔ بحریہ انکلیو میں کاروبار کرنے والے محمد عدنان نے امت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بحریہ ٹاون نے تمام سہولیات یہاں پہنچا دی ہیں اب حکومت کو تجاوزات نظر آ گئی ہیں اگر اس جگہ پر بحریہ ٹاون نے تجاوزات قائم کی ہوئی ہیں تو حکومت نے اجازت کیوں دی تھی لوگوں نے اپنی زندگی کی جمع پونجی لگا دی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو حکومتیں گزر گئیں کسی نے اس مسئلے پر بات نہیں کی آج حکومت نے یہ کہہ دیا ہے کہ یہ جگہ بحریہ ٹائون نے تجاوزات پر قائم کی ہوئی ہے ۔ بحریہ ٹائون اور سی ڈی اے کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے اس میں رہائشیوں اور ڈیلرز اور سرمایہ کاری کرنے والوں کا کیا قصور ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More