پریمیر سپر لیگ میں مزید تین میچز کے فیصلے ہوگئے
لاہور(امت نیوز)کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان جاری پریمیر سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پہلے رائونڈکے جاری مقابلوں میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا ، ہنڈا، تھری ڈی موڈلنگ اور آئی سی آئی پاکستان کی ٹیموں نے اپنی حریف ٹیموں کو پچھاڑ دیا ۔ویلنشیا ء کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ہنڈا کی ٹیم نے یو بی ایس الیون کو 101 رنز کے بڑے سکور سے شکست دی ۔ہنڈا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مظہر حسین کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے ۔کارپوریٹ سیکٹر کے ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی یوبی ایس الیون مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں صرف 118 رنز بناسکی۔