ایمرجنگ ایشیا کپ-بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرادیا

0

کراچی(امت نیوز) ایمرجنگ ایشیا کپ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے دی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی ایمرجنگ ٹیم کی جانب سے دیئے گئے 310 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر علی عمران اور ذیشان ملک نے کیا لیکن دونوں کھلاڑی ٹیم کو اچھا ا?غاز فراہم نہ کرسکے اور پاکستان کی پہلی وکٹ 14 رنز پر گری۔گرین شرٹس کے علی عمران 3 رنز بناکر نعیم حسن کا شکار بنے جس کے بعد مجموعی اسکور میں 9 رنز کے اضافے کے بعد دوسری وکٹ گری اور سعود شکیل 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں کپتان محمد رضوان اور ذیشان ملک نے 88 رنز بناکر ٹیم کو سہارا دیا لیکن 111 کے مجموعی اسکور پر ذیشان ملک 47 رنز بناکر شرف اسلام کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹیم کے کپتان محمد رضوان تھے جو کہ 46 رنز بناکر مصدق حسین کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ سعد علی، حسین طلعت 10، 10 اور عاشق علی 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ سلمان شفقت اور خوشدل شاہ نے آٹھویں وکٹ پر 54 رنز کی شراکت قائم کرکے مزاحمت کی کوشش کی جو کہ کارگر ثابت نہ ہوئی اور سلمان شفقت 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More