گرفتاریوں کے7ماہ بعد بھی ٹیپوسلطان پولیس دستاویزات برآمد کرنے میں ناکام

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیپو سلطان پولیس ملزمان گرفتار ہونے کے باوجود7ماہ قبل اہم دستاویزات سے محروم کئے جانیوالے شہری کا مال برآمد کرانے میں ناکام رہی۔ متاثرہ شہری عبدالرزاق نے کا کہنا ہے کہ5اپریل کو شارع قائدین پر4مسلح ملزمان نے دن دیہاڑے بیگ چھین لیا تھا، جس میں ڈھائی ہزارامریکی ڈالر،شناختی کارڈ، 5 پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس و دیگر اہم دستاویزات تھیں، اس واردات کے چند روز بعد ہی اورنگی میں واردات کرتے ہوئے 4ملزمان گرفتار ہوئے تو ٹیپو سلطان پولیس نے مجھ سے رابطہ کیا اور ملزمان کےبارے میں بتایا، جس پرمیں نے تھانے جاکر ملزمان کی شناخت کی اورانہیں پہچان لیا تھا۔ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ7 ماہ گزرنے کے باوجود پولیس میری اہم دستاویزات برآمد کرانے میں ٹال مٹول کر رہی جبکہ پولیس نے تاحال میرے کیس میں ملزمان کی گرفتاری بھی نہیں ڈالی ہے اور نہ ہی میری دستاویزات سے متعلق تفتیش کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More