2 پی آئی اے افسران جعلی این او سی پر امریکی ویزہ لگواتے پکڑے گئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کی ایک خاتون سمیت 2 افسران مبینہ طور پر جعلی این او سی پر امریکا کا ویزہ لگواتے ہوئے پکڑے گئے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے ڈپٹی جنرل منیجر فوڈ حسن قریشی اور اسسٹنٹ منیجر عائشہ نے امریکی ویزہ لگوانے کے لیے جعلی دستاویزات کا سہارا لیا۔حکام نے دونوں افسران کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن قریشی کے خلاف پہلے بھی انکوائری چل رہی ہے اور ان پر 2 کیٹرنگ گاڑیوں کی گمشدگی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔