عدالتی حکم کی آڑ میں ووٹرز سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے- فیروز خان
کراچی (پ ر) ڈی ایم سی ملیر یونین کونسل 4 مجید کالونی کے چیئرمین اور مسلم لیگی رہنما فیروز خان نے کہا ہے کہ عوام پہلے سے کے الیکٹرک کے ظلم کاشکار اور پانی کو ترس رہے ہیں۔ انسداد تجاوزات آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے، جو غریب عوام کے ساتھ زیادتی اور ان کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر کی جانے والی کارروائی کی آڑ میں سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔ کم از کم ہماری سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ معاملے کی اعلیٰ تحقیقات کرکے اور ذمہ داراوں کے خلاف کارروائی اور غریبوں کی مالی امداد کی جائے۔