مجالس اور میلاد کی محافل اتحاد امت کا ذریعہ ہیں- شہنشاہ نقوی
کراچی (پ ر) خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ مجالس ومیلاد اتحاد امت کا ذریعہ ہیں۔ دارلتحقیق ہال نارتھ ناظم آباد میں مومنات اور مرحوم سوزخواں حضرات کی بلندی درجارت کیلئے منعقدہ اجتماع اور پانچویں طرح مجلس سوز خوانی سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان متحد ہوں اور فروعی اختلافات ترک کرکے اتحاد کا عملی مظاہرہ کریں۔ عابد حسین، عاتف الوری، قسیم زیدی، رضوان عباس اور ابو طالب برادران نے سوز خوانی اور طرحی سلام پیش کئے، جبکہ نظامت کے فرائض سکندر زیدی نے انجام دیئے۔ مجلس میں قومی وملی شخصیات کے علاوہ عزاداران امام حسینؓ اور سوزخواں اور نوحہ خواں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ بعدازاں مرحومین کیلئے دعائے مغفرت وفاتحہ خوانی کی گئی۔