نیوزی لینڈ نے سری لنکا کیخلاف لشکر تیار کرلیا
آکلینڈ(امت نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے، پاکستان کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے سپنر اعجاز پٹیل ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔ پاکستان کے خلاف کیویز ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بننے والے ایش سودھی اور سومر ویل کو ریلیز کر دیا گیا جب کہ سپنر اعجاز پٹیل ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے ول ینگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔