ضلع غربی میں پانی بحران سندھ حکومت کے خلاف سازش ہے- علی احمد جان
کراچی (پ ر)پیپلزپارٹی ضلع غربی کے جنرل سیکریٹری اور سندھ کونسل کے رکن علی احمد جان نے ضلع کے دورے پر عوام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت عوام کے مسائل اچھی طرح جانتی ہے۔ پانی بحران پر حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے، انہوں نے کہاکہ ضلع میں پانی کا بحران پیداکرنے والے عناصر سازشوں سے باز آجائیں۔