حکمرانوں کے چند مہینے تاریخ کا بدترین دور ثابت ہورہا ہے-علی اکبر گجر
کراچی(پ ر)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے چند مہینوں کا دور ملکی تاریخ کا بد ترین دور ثابت ہو رہا ہے۔اعلی عدالتوں کے فیصلے عملدرآمد کے لئے ترس رہے ہیں۔لاقانونیت اور حکومتی قوانین کی خلاف ورزیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو جلدی گھر نہ بھیجا گیا تو ریاست کا کنٹروں طاقتور جتھوں اور گروہوں کے ہاتھوں میں جا سکتا ہے۔