پاکستان سپر لیگ فور انتظامات تیزی سے جاری
لاہور(امت نیوز)پاکستان سپر لیگ 4اگلے سال 14فروری سے 17مارچ تک یو اے ای اور پاکستان میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگی جس کے انتظامات کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ پی ایس ایل کے 34 میں سے 8 میچز کا انعقاد پاکستان میں ہوگا ۔فائنل 17مارچ کو کراچی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں لاہور قلندر ،کراچی کنگز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی ،اسلام آباد یونائٹیڈاور چھٹی ٹیم ( سابقہ ملتان سلطانز) حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ رائونڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گی، اب تک اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم دو دفعہ اور پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار ٹونامنٹ جیت چکی ہیں۔ پی ایس ایل ون کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم رنر اپ تھی۔ پی ایس ایل 2کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم اور رنر اپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم تھی۔ پی ایس ایل 3کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم تھی جبکہ رنر اپ پشاو زلمی کی ٹیم تھی۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14فروری 2019 کو رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی نیلامی کا مرحلہ 18دسمبر تک مکمل ہوجائے گا ۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے ایونٹ میں شامل چھٹی ٹیم کے لئے پیشکشیں پہلے ہی طلب کرلی گئیں تھی۔