وزیر خارجہ اورآرمی چیف سے چینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نائب وزیرخارجہ کونگ زو آن یو نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ چینی نائب وزیرخارجہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔قبل ازیں چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ زو آن یو نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔