کارخانے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 3 ملازم جاں بحق

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی میں واقع ایمبرائڈری کے کارخانے میں جنریٹرکا دھواں بھرنے سے 3ملازم جاں بحق ہوگئے۔ متوفی میں کارخانے کے مالک کا بھانجا بھی شامل ہے۔ شاہ فیصل کالونی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 نادر شہید پارک کے عقب میں واقع ایمبرائڈری کے کارخانے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے3افراد بے ہوش ہوگئے۔ ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ تینوں افراد نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔’’ امت ‘‘سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او تنویر حسین نے بتایا کہ اسپتال میں تینوں افراد کی شناخت 17سالہ رضا ولد رفیق ، 30سالہ رضوان ولد اکرم اور 20سالہ ارسلان ولد اسلم کے ناموں سے ہوئی ، جاں بحق ہونے والے افراد مذکورہ کارخانے میں نائٹ شفٹ کی ڈیوٹی پر تھے کہ اتوار کی شب ہونے والی بارش کے باعث علاقے کی لائٹ چلی گئی تھی ،جس پر کارخانے میں موجود ملازمین نے کارخانہ کا جنٹریٹر چلا کر سوگئے تھے، اور جنریٹر کا دھواں بھرنے سے تینوں افراد بے ہوش ہوگئے ۔ پیر کی علی الصبح کارخانے کے مالک شہریار نے اپنے بھانجے رضا کو متعدد بار فون کیے اور فون اٹینڈ نہ کرنے پر شہریار کارخانے پہنچا تو کارخانے کا دروازہ اندر سے بند تھا اور جنریٹر چل رہا تھا ۔اس نے متعدد بار دروازہ بجایا اور دروازہ نہ کھلنے پر کارخانے کا دوسرا دروازہ توڑکراندرداخل ہوا تو مالک کا بھانجا رضا اور دو ملازم ارسلان اور رضوان بے ہوش تھے ۔اس نے فوری طور پر جنریٹر بند کرتے ہوئے تینوں کو قریبی اسپتال پہنچا یا کہ تینوں نے راستے میں دم توڑ دیا۔ متوفی رضا شاہ فیصل کالونی کا رہائشی تھا ،جبکہ رضوان اور ارسلان ملیر کے رہائشی تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More