تجاوزات آپریشن میں متحدہ کی قبضہ کردہ عیدگاہ محفوظ

0

کراچی (رپورٹ۔غلام رسول رند) تجاوزات آپریشن میں متحدہ کی قبضہ کردہ کو ر نگی عیدگا ہ محفوظ رہی ۔عید گاہ واگذار کرانے کی درخواستوں کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ 676ا یکٹر پر قائم عید گا ہ ز مان ٹاؤن کبڈ ی اسٹیڈیم کے نام سےبھی مشہو ر تھی ۔کے ڈی اے پلا ن کے مطا بق مذکو رہ پلا ٹ ایس ٹی 12عید گاہ کیلئے مختص کیا گیا تھا ، جہا ں 1984سے جا مع مسجد بیت الحمد اہلحد یث ،مد ر سہ عمر بن خطاب کی ا نتظا میہ نما ز عیدپڑھاتی رہی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق کو ر نگی ز ما ن ٹا ؤ ن سیکٹر A.35میں وا قع عید گا ہ گر اؤ نڈ کو متحد ہ کا رکنا ن نے چائنہ کٹنگ کر کے کا لو نی میں تبد یل کر دیا ہے 676ایکڑ پر قائم مذکو رہ گراؤنڈ کو کے ڈی اے کی جا نب سے عید گا ہ گر اؤنڈ کے لیے مختص کیا تھا جبکہ بچوں کے کھیلنے کیلئے گر ا ؤ نڈ بھی یہی تھا ۔ علا قہ مکینو ں کے مطا بق مذکو رہ گر اؤنڈکبڈی اسٹیڈیم اور بعد میں عیدگا ہ کے نام سے مشہو رتھا اور عیدکا سب سے بڑ اا جتما ع بھی یہیں ہو تاتھا ، جسے قبضہ ما فیا نے فروخت کر کے شا ہ جیلا نی ہا ؤ سنگ سوسا ئٹی کا نا م دیدیا ۔جا مع مسجد بیت الحمداہلحد یث کی ا نتظامیہ نے ”ا مت“ کو بتا یا کہ متحد ہ کا رکنان نے گراؤنڈواگذار کرانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے دوسرے مسلک کے افرادکو مسجد کے لیے جگہ دے دی اور مذکو رہ سو سا ئٹی کا نا م بھی اسی مسجد سے موسوم کر دیا تا کہ فرقہ وارانہ فساد کر ایا جا سکے ۔ جامع مسجدبیت الحمداہلحدیث کے خطیب مولانامحمدشر یف حصا ر ی نے کہا کہ انہو ں نے قبضہ مافیا کے خلاف کئی سا ل جد و جہد کی مافیا 2008سے قبل بھی گر ا ؤ نڈ پر نظر رکھے ہوئے تھی ۔قبضہ مافیا عید گاہ کے مینا روں اور محراب کو توڑ دیتی تھی اور د یو ار یں گر ادیتی تھی ۔ انہوں نےکہا کہ جب تک اسلم مجا ہد زندہ رہے انہیں حوصلہ تھا کہ عید گا ہ اور گر ا ؤ نڈ کی جگہ پرکو ئی قبضہ نہیں کر سکتا اور ایسا ہی ہو ا تاہم 2005میں اسلم مجا ہد کی شہا دت کے بعدایک با رپھر عید گاہ کی دیو ار وں کی تو ڑ پھو ڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا اور قبضے کی کو ششیں تیزہو گئیں اور با لآخر 2008میں قبضہ ما فیا نے گر اؤ نڈ پر قبضہ کر کے پلا ٹنگ شر وع کر دی ،جسے رو کنے کیلئے جا نے پر علا قہ مکینو ں اور مسجد انتظا میہ پر متحد ہ کارکنوں نے فا ئر نگ کی ۔خو ف کی فضا پیدا ہو نے سے لو گ پیچھے ہٹ گئے اور گرا ؤ نڈکو فرو خت کر دیاگیا ، انہوں نے کہا کہ ایک سا ل تک پر یس کلب اور دیگر مقامات پر بھر پور ا حتجا ج کیا ،لیکن عید گاہ گراؤنڈواگذارنہ کرایا جا سکا اور 8سال میں ما فیا نے عید گا ہ پر پو ری سوسا ئٹی قا ئم کر دی اور عید گا ہ ختم کرکے مذکورہ جگہ پر نا چ گا نے اور شادی ہا ل بنا دیا ۔انہوں نے ا علیٰ حکا م سےاپیل کی کہ اہلحدیث مکتبہ فکر کی علا قے میں و احد عید گاہ کو واگذار کرا یا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More