نئی حکومت نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا۔سراج الحق
راولپنڈی(امت نیوز) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ چار مہینوں میں نئی حکومت نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا۔حکومت نے وعدوں کی سنچری مکمل کرلی۔وعدوں سے غریب کا پیٹ نہیں بھرتا۔اس کے لیے خوشحالی چاہئے۔ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان آیا ہوا ہے اور تمام وزراء ٹیسٹ میں پاس ہوگئے ہیں۔حاجی اور قاضی نے ایک دوسرے کو امتحان میں پاس کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت آرٹس کونسل میں منعقدہ ”رائزنگ راولپنڈی ایکسپو“ سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔انہوں نے کہاکہ ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے۔نوجوان ہی اس کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔