ڈی آئی سی ای فیلوشپ پروگرام کا اجرا

0

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان میں برٹش کونسل اور اسکول آف لیڈر شپ نے پاکستان میں ڈی آئی سی ای (ڈیولپمنٹ انکلیوزیو اینڈ کریٹو اکنامیز) پاکستان فیلو شپ پروگرام کا اجراء کیا۔ڈی آئی سی ای 2سال پر مشتمل پروگرام ہے، جو 5ممالک پاکستان ، جنوبی افریقہ، مصر، انڈونیشیا، برازیل اور برطانیہ میں متعارف کروایا جائے گا۔2013میں شائع ہونے والی یونیسکو کی ایک رپورٹ کے مطابق تخلیقی معیشت نے دنیا بھر میں 3کروڑ افراد کو برسرروزگار بنایا ہے اور آمدن کی مد میں 2.25ٹریلین ڈالر کمائے ہیں، جو عالمی جی ڈی پی کا تین فیصد ہے۔تقریب رونمائی میں طاہر چشتی نے برٹش کونسل کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام برطانیہ اور پانچ اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں سماجی اور تخلیقی انٹرپرائزر کی ترقی میں تعاون کرنے کے لئے متعارف کروایا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More