درہ آدم خیل کے اسلحہ کارخانے دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

0

پشاور(نمائندہ امت)خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کئی سالوں سے غیر فعال درہ آدم خیل کے اسلحہ سازی کے کارخانے دوبارہ فعال کئے جائیں گے جس سے تیس ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا جبکہ فاٹا میں اصلاحات کے نتیجے میں تیس ہزار پولیس فورس بھرتی کی جائے گی جس میں ایک ہزار اے ایس آئی کی آسامیاں بھی نکل آئیں گی ۔سی پیک میں فاٹا کے نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کیلئے کوٹہ مقرر کر دیاگیا ہے ۔صوبائی حکومت فاٹا میں اگلے سال اپریل یا مئی میں انتخابات کے لئے تیار ہے۔ الیکشن کمیشن جب گرین سگنل دے گا حکومت انتخابات کرائے گی۔ پشاورمیں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے بتایا کہ خاصہ دار اور لیویز کے یونیفارم کو تبدیل نہیں کیا جائے گا’ ڈی آر سی یا جرگہ سسٹم کو فعال رکھا جائے گا جو خیبرپختونخوا میں بھی تمام اضلاع میں فعال ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More