وسیم اختر نے خرم شیر زمان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائرکردیا
کرچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔میئر کراچی نے موقف اختیار کیا ہے کہ وسیم اخترکوتجاوزات کیخلاف آپریشن پرپی ٹی آئی نے تنقیدکانشانہ بنایاتھاجبکہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات پرتجاوزات کیخلاف آپریشن کرارہے ہیں۔وسیم اختر نے مطالبہ کیا ہے کہ خرم شیرزمان قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے معافی مانگیں،معافی نہ مانگنے کی صورت میں 50کروڑ روپے ہرجانہ بھرا جائے،جبکہ معافی اورہرجانہ نہ بھرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائےگی۔