چھینی اور چوری کی گئی گاڑیاں سستے داموں بلوچستان میں فروخت

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر سے موٹر سائیکل چوری اور چھیننے والے موٹر سائیکل لفٹر موٹر سائیکل سستے داموں بلوچستان میں فروخت کرتے تھے ، ’’امت‘‘ سے بات کرتے ہوئے اینٹی کارلفٹنگ سیل پولیس کے ایک سابق افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شہر میں ایسے کئی گروپ ہیں جو شہر بھر سے موٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے کے بعد خواتین کو اپنے ساتھ بیٹھا کر حب لے جاکر موٹر سائیکل فروخت کردیتے تھے اور حب سے خواتین کے ساتھ واپس آجاتے تھے ، خواتین ساتھ ہونے کی وجہ سے ملزمان اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس کی پکٹ سے بچ جاتے ہیں ، پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حب چوکی کے قریب اینٹی کارلفٹنگ سیل پولیس کی جانب سے پولیس پکٹ بنائی گئی تھی ، لیکن کالعدم تنظیموں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد پولیس پکٹ ختم کردی گئی تھی ، پولیس افسر کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More