فیس بک ہیڈکوارٹرمیں بم کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں
سان فرانسسكو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹر میں بم کی موجودگی کی اطلاع نے پولیس اور انتظامیہ کی دوڑیں لگا دیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کے ہیڈ کوارٹر میں بم کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ہیڈ کوارٹر انتظامیہ نے پولیس کو طلب کر کے ملازمین کو ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ بعد ازاں عمارت کو کلیئر قرار دیا گیا ۔