سندھ پولیس سے کندھا ملاکر کھڑے ہونے پر فخر ہے -امریکی قونصل جنرل

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکی قونصل جنرل جو این ویگنرنے کہا ہے کہ سندھ پولیس کندھا ملاکر کھڑے ہونے پر فخر ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،جمہوری اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے تعاون جاری رہے گا، پولیس اہلکار عوام اور امن کیلئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔وہ پولیس ٹریننگ کالج سعید میں سیمولیٹر سسٹم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔انہوں نے چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ تقریب میں مہمان خصوصی تھے ، بعدازاں 102ویں بیچ کے 1124اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی ۔اہلکاروں نے صوبائی وزیر کو سلامی پیش کی ۔ آئی جی سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس اپنے فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عوام کی جان ومال کو محفوظ رکھے ہوئے ہے ،ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پولیس کا معاشرے میں اہم کردار ہے ۔قبل ازیں سیمولیٹر سسٹم کا افتتاح پر امریکی قونصل جنرل جواین ویگنر ، آئی جی سندھ اور ناصر حسین شاہ نے نشانے بازی کی مظاہرہ بھی کیا۔دریں اثناایس ایس پی ایسٹ آفس میں ترقی پانے والے پولیس افسران کے رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر نے ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کو بیجز لگائے گئے ،اور مٹھائی اور تحائف بھی دیئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More