پروٹیز سے سیریز- قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ روانہ
لاہور (اے پی پی) جنوبی افریقہ کےخلاف کرکٹ سیریز کےلئے 16 رکنی قومی کرکٹ ٹیم لاہور اور کراچی سے دو مختلف فلائیٹس کے ذریعے براستہ دوبئی جنوبی افریقہ روانہ ہوگئی ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شان مسعود ،کپتان سرفراز احمد اور اسد شفیق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے، جبکہ دیگر کھلاڑی لاہور سے روانہ ہوئے۔ پی سی بی کے ترجمان رضا راشد کے مطابق یاسر شاہ اپنی ذاتی وجوہات کی بناءپر ٹیم کے ساتھ نہیں روانہ ہوسکیں گے۔ جنوبی افریقہ کےخلاف قومی ٹیم نے ایک تین روزہ پریکٹس میچ سمیت تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں۔ سرفراز احمد قیادت کے فرائض سر انجام دیں گے۔ تین ٹیسٹ میچز کےلئے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں فخرزمان، اظہر علی، شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم،اسد شفیق،حارث سہیل،سرفراز احمد،یاسر شاہ، شاداب خان،محمد عامر، حسن علی،محمد عباس،فہیم اشرف ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں‘پاکستان ٹیم کرکٹ ساؤتھ افریقہ کےخلاف پریکٹس میچ 19دسمبر کو کھیلے گی‘تین ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ سینچورین میں26 تا 30دسمبر تک ہوگا ‘دوسرا ٹیسٹ کپ ٹاؤن میں 3 تا 7جنوری ،تیسرا ٹیسٹ جوہانسبرگ میں 11 تا 15جنوری کو ہوگا‘پانچ ون ڈے میچز 19، 22، 25، 27 اور 30 جنوری کو ہوں گے۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز 2، 3 اور 6 فروری کو ہوں گے۔