پاکستان ہاکی میں کوچنگ سب سے بڑا مسئلہ ہے-محمد ثقلین

0

لاہور (امت نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناکامی کی ذمہ داری ٹیم انتظامیہ کو قبول کرنی چاہیے۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ محمد ثقلین نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورلڈکپ میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی، تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں کوئی میچ نہیں جیت سکا، پاکستان ہاکی میں کوچنگ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ رولنٹ اولٹمین کے دور میں ہاکی ٹیم کچھ بہتر ہوئی تھی۔ محمد ثقلین نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی استعداد کے مطابق کھیل پیش کیا، ان کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، جب تک اچھا کوچنگ پینل ٹیم کے ساتھ نہیں لگایا جائے گا۔ اس وقت تک پرفارمنس کا گراف بہتر نہیں ہوگا´ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناکامی کی ذمہ داری ٹیم انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More