ایشین فٹ سال چمپئن شپ اسلام آباد میں شروع

0

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین فٹ سال چمپئن شپ (آج) جمعرات سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔ چمپئن شپ کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کیا۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایا کہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، نیپال، ترکی، سعودی عرب اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو ابھی تک این او سی جاری نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ان ٹیموں سے ابھی رابطہ جاری ہے ان کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل ہیں صرف ویزہ جاری ہونے کی بات ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیشن کی ٹیموں کو جلدازجلد این او سی جاری کئے جائیں تاکہ وہ ٹیمیں بھی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More