پاکستان کو کھیلوں میںکھویا مقام واپس دلائیں گے- علی امین گنڈاپور

0

اسلام آباد (ایجنسیاں) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو کھیلوں کے میدان میں اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائے گی۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسالام آباد میں پرائیوٹ سکولز اور کالجز ایسویشن کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس گالا میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوںنے کہاکہ کھیلوں کا فروغ کسی بھی قوم کی ذہنی وجسمانی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ آج سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کے باعث پاکستان کے طول و عرض میں امن کی فضا لوٹ چکی ہے اور وزیرستان اور بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں کھیل کے میدان آباد ہو رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More