سائیکلنگ فیڈریشن کیساتھ پی او اے کا رویہ جانبدارانہ قرار

0

لاہور (امت نیوز) سیکرٹری سائیکلنگ فیڈریشن اظہر علی شاہ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی او اے سائیکلنگ فیڈریشن کے ساتھ جانبدارانہ سلوک جاری رکھے ہوئے ہے۔ نیشنل گیمز میں سائیکلنگ کے ایونٹ کو رکوانے کی کوششیں بھی کی جاری رہی ہیں۔ جمعرات کو یہاں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں سیکرٹری سائیکلنگ فیڈریشن اظہر علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیپال میں ہونے والی ساف گیمز سے سائیکلنگ کا اخراج زیادتی ہے،ہم نے عدالت سے تمام کیسز پی او اے کے کہنے پر واپس لے لئے ہیں مگر پھر بھی سلوک جانبدارانہ ہے، پی او اے سائکلنگ فیڈریشن کے ساتھ جانبدرانہ سلوک جاری رکھے ہوئے ہیں لہذا پی او اے سے التماس ہے کہ ملک میں سائیکلسٹ کیلئے بھی اقدامات کرے،اظہر علی شاہ نے مزید کہا کہ معظم خان کو آرگنائزنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، اولمپک سمیت دیگر مقابلوں میں تمام اخراجات و انتظامات پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذمہ ہے، آج تک پی او اے نے کبھی مالی مدد نہیں کی، ہمارے سائیکلسٹ نے جیت کر 35 لاکھ روپے لیا میڈلز بھی پاکستان کے نام کئے، بلوچستان میں بننے والے پہلے ویلوڈرم کے حوالے سے اظہر شاہ نے کہا کہ ویلوڈرم کیلئے خطیر رقم رکھی جا چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More