سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کیخلاف ایک اور ریفرنس منظور

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کے خلاف نیب کا ایک اور ریفرنس منظور کرتے ہوئے 7 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ۔ سابق ڈی جی کے ڈی اے کے خلاف یہ تیسرا ریفرنس ہے ۔ جس میں 11ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ شریک ملزمان میں محمد جاوید، راشد یعقوب و دیگر شامل ہیں۔ 7مفروملزمان میں قاسم، عمر اسماعیل، ابراھیم اور امجد حفیظ و دیگر ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان پر کے ڈی اے میں 20کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ عدالت نے مفرور ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More