تعمیراتی کمپنی کا بحریہ ٹاؤن میں کاروبار بحال کرنے کا مطالبہ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اظہار گروپ آف ٹریڈنگ کنسٹریکشن کے عامر عزیز گلریزپاشا اور اظہارالحق نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ خدارا بحریہ ٹاؤن کراچی کو بننے دیا جائے اور کاروبار بحال کیاجائے۔ جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن میں تعمیرات بحال نہ ہونے سے ایک عام آدمی کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ چکی ہے۔ اس میں کنٹریکٹرز، انویسٹرز اور اوورسیز انویسٹرز سب شامل ہیں۔ اگر یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہوا تو آئندہ کوئی بھی عام آدمی یا اورسیز پاکستانی اپنا سرمایہ پاکستان میں لانے اور لگانے سے ڈرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کے اس المیے کی وجہ سے جن کا سرمایہ یہاں پھنسا ہوا ہے وہ شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں اور انہیں دل کے امراض لاحق ہوگئے ہیں۔ لہذا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عوام کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے اس معاملے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ انہوں نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ سے درخواست کی جن کنٹریکٹرز کے بل رکے ہوئے ہیں انہیں فوری ادا کئے جائیں تاکہ کنٹریکٹرز، انویسٹرز ایمپلائز اور رہائشیوں کا اعتماد بحال ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More