سول اسپتال جیکب آباد کی ادویات بیچنے پر 2 میڈیکل اسٹور مالک گرفتار
جیکب آباد (نما ئندہ امت) جیکب آباد کے سول اسپتال کے اندر قائم دو میڈیکل اسٹورز پر جعلی ادویات فروخت کرنے کے الزام میں سول لائن پولیس نے میڈیکل اسٹور مالکان پردیپ کماراور امر لعل کو گرفتار کرکے ڈی ایچ او جیکب آبادکی مدعیت پر مقدمہ درج کرلیا ہے، گرفتار میڈیکل اسٹور مالکان کو عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے، واضح رہے کہ ڈی ایچ او جیکب آبادنے ایڈیشنل سیشن جج کے ہمراہ سول اسپتال کے اندر واقع میڈیکل اسٹور ز پر اچانک چھاپہ مارا تو وہاں سے جعلی ادویات برآمد ہوئی تھیں جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی روزنامہ امت کی خبر پر کی گئی۔