ترکی میں ٹرین حادثہ – 9 ہلاک – 47 زخمی

0

انقرہ(امت نیوز) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ٹرین اور انجن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں9افراد جاں بحق اور 50زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرین ترک دارالحکومت سے صوبہ قونیہ کی طرف جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث انقرہ سے کچھ ہی فاصلے پر پٹریوں کا معائنہ کرنے والے انجن اور بعد میں پیڈسٹرین برج سے جا ٹکرائی،جس کے باعث ٹرین کی 2بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ انقرہ کےگورنر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث اس اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ٹرین نے رکنا بھی نہیں تھا۔ گورنر واسب ساہن کا کہنا ہے کہ تیز رفتار ٹرین کا تصادم اسٹیشن پر ٹریکس کو چیک کرنے والے انجن سے ہوا، مذکورہ حادثے کا شکار ہونے الی مسافر ٹرین انقرہ سے قونیہ جا رہی تھی۔ریسکیو اور ایمرجنسی حکام ٹرین میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد ہی حادثے کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More