سی این جی بحالی کیلئے فوری متبادل اقدامات کئے جائیں -حافظ نعیم

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کے شدید بحران کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ غیر معینہ مدت کے لئے بندش اور ٹرانسپورٹ بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سی این جی کی بحالی کیلئے حکومت سندھ فوری طورپر متبادل انتظامات بروئے کار لائے ۔ انہوں نے کہاکہ گیس بندش کی وجہ سے تاجر اور صنعتکار طبقہ شدید متاثر ہوا ہے جو ملکی صنعتوں کیلئے نقصان دہ ہے سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے عوام کو پریشانی جبکہ طلبہ و طالبات کو تعلیمی اداروں میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More